قطری بینکوں کو نئے بحران کا سامنا
دوحہ..... امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں میں پے درپے کمی کے باعث قطری بینک نئے مالیاتی بحران سے دوچار ہورہے ہیں۔ تقریباً50فیصد روایتی سرمایہ کارو ںنے موجودہ بحران کے بعد قطر کے ساتھ اپنے مالیاتی تعلقات منقطع کرلئے۔ اگر بحران جلد حل نہ ہوا تو ایسی صورت میں قطری حکومت کو مقامی بینکوں کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرنا پڑیں گے۔