ریاض ....شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ایکاﺅ نے پروازوں سے متعلق بحران کو سیاسی شکل دینے کی قطری کوششوں کو مسترد کردیا۔ ایکاﺅ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ قطر کی شکایت اور متعلقہ ممالک کا جواب دیکھ لیا گیا ہے۔ سیاسی مسائل متعلقہ ممالک کو ایکاﺅ سے ہٹ کر اپنے طور پر ہی حل کرنا ہونگے۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمیی نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنے پر ایکاﺅ کا شکریہ ادا کیا ہے۔