Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکانات کے کرائے غیر ملکیوں نے بڑھا دئیے؟

ریاض ... سعودی وزارت آباد کاری نے الزام لگایا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی وجہ سے مکانات کے کرائے بڑھے ہوئے ہیں۔ سعودیوں کے مکانات میں 8.49فیصد اور غیر ملکیوں کو مطلوب مکانات میں 34.44فیصد کا اضافہ گزشتہ 6سال کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔ 1992ءسے 2016ءکے دوران سالانہ ایک لاکھ7ہزارمکانات تیار کئے گئے۔ 5.3ملین مکان آباد ہیں۔ ان میں سے 3.5ملین میں سعودی رہ رہے ہیں جبکہ1.8ملین مکانات غیر ملکیوں کے پاس ہیں۔ 

شیئر: