Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کا امن سرخ نشان ہے، السدیس

مکہ مکرمہ ....مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف جنرل پریذیڈنسی کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین حجاج کرام، معتمرین اور زائرین کا امن ”سرخ نشان“ ہے۔ کسی بھی انسان کو اسے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دنیا کے کسی بھی انسان کو فریضہ حج کا ماحول مکدر کرنے کا حق نہیں۔فرقہ وارانہ جھگڑوں، سیاسی نعرے بازیوں یا اپنے مفادات پورے کرنے کیلئے فریضہ حج کے استحصال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حالیہ حج موسم کیلئے مطلوب تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ حرمین شریفین کے مقام،انکے زائرین کے مرتبے اور حرمین شریفین کی امن و سلامتی کی نگہداشت کی ضرورت کو سمجھیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی استثنیٰ نہیں برتا۔ آج بھی سعودی عرب کا موقف یہی ہے اور آئندہ بھی یہی رہیگا۔

شیئر: