Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم ریزرویشن پر حکومت کی وعدہ خلافی

ممبئی۔۔۔۔سچر کمیٹی، رنگ ناتھ مشرا کمیشن اور محمودالرحمن کمیٹی کے ذریعے مسلمانوں کو معاشی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی سفارشات کے باوجود مہاراشٹر حکومت اس معاملے میں غیر سنجیدہ ہے۔ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے یہ بات ودھان بھون کے باہر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ مسلم ریزرویشن کے حصول کیلئے 2013میں مالیگاؤں تا ممبئی پیدل مارچ کرنے والے نوجوان سیاسی لیڈر نے کہاکہ سابقہ حکومت کے ذریعے مراٹھوں کو 16فیصداور مسلمانوں کو5فیصدریزرویشن دیا گیا تھا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ،تب عدلیہ مراٹھا ریزرویشن رد کردیا تھا اور مسلمانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم میں ریزرویشن جائز قراردیاگیا تھا لیکن موجودہ حکومت عدلیہ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کرکے لاکھوں غریب پسماندہ مسلم نوجوانوں کو حصول علم کے حق سے محروم کررہی ہے۔

شیئر: