Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11ویں کلاس کی طالبہ کا چاقو مار کر قتل

بلیا۔۔۔۔اتر پردیش کے بلیاضلع میں 11ویں کلاس کی طالبہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے اہم ملزم سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2ملزم فرار ہیں۔ ملزم گزشتہ 6ماہ سے لڑکی کا تعاقب اور چھیڑ چھاڑکررہے تھے ۔ گزشتہ روز لڑکی کو سرراہ روک کر دست درازی کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے چاقوؤں کے وارکرکے قتل کردیا۔واضح ہے کہ باسڈیہ کے بجا گاؤں کی رہنے والی طالبہ معمول کے مطابق اسکول کیلئے نکلی تاہم اسے نہیں معلوم کہ وہ پھر کبھی اپنے گھرنہیں لوٹ پائیگی۔ذرائع کے مطابق گاؤں کے سرپھرے دبنگ لڑکوں نے موٹر سائیکل سے دھکا دیکر راگنی کو گرا دیا اور پھر اسکی گردن پر چاقوؤں کے وار کئے جس سے موقع پر دم توڑ گئی۔پولیس نے گاؤں کے پردھان کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ یاد رہے کہ یوپی حکومت اینٹی رومیو اسکواڈ کے ذریعے خواتین کے ساتھ زیادتی اور چھیڑ چھاڑ پر لگام کسنے کا دعویٰ کررہی ہے مگر اس واقعہ نے قلعی کھول دی ہے۔

شیئر: