اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی اگلی باری آصف علی زرداری کی ہے۔پانامہ اسکینڈل نواز شریف کو ٹارگٹ کرنے کے لئے نہیں تھااور نہ اس میں فوج اور عدلیہ کا کوئی کردار ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ نواز شریف نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔پہلے بھی مسلم لیگ ن یا نواز شریف کا نہیں بلکہ جمہوریت کا ساتھ دیا اب جمہوری سسٹم کو نہیں بلکہ نواز شریف کو خطرہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا کوئی نظریہ نہیں، جب انہیں ہٹایا جاتا ہے توانہیں سب کچھ یاد آجاتا ہے، جب حکومت میں ہوتے ہیں تو میثاق جمہوریت بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں فوج یا عدلیہ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت میں رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف الوداعی ریلی نکال رہے ہیں ۔ سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ریلی سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپنی تقاریر میں توہین عدالت کے مرتکبب ہورہے ہیں ۔اگر پیپلزپارٹی ہوتی تو توہین عدالت لگ جاتی۔ بلاول نے کہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹوں سے کامیاب کرتے ہیں جنہیں ووٹ نہیں دیتے وہ مائنس ہوجاتے ہیں۔