مانچسٹر .... سائنسدانوں نے ایسی لچکدار بیٹریاں تیار کی ہیں جو کپڑوں پر لگائی گئی ہیں جبکہ انہیں ایسی چھوٹی ڈیوائس میں بھی لگایا جائیگا جنہیں انسان ہاتھ میں پکڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بیٹریاں کاٹن کے کپڑے پر ایک طرح سے پرنٹ کی جائیں گی تاکہ آپ کے کپڑے موبائل اور اسی طرح کی دوسری چھوٹی ڈیوائسز کو چارج کرسکیں۔ یوں چھوٹی ڈیوائسز کو بجلی فراہم کرنے کی ایک مشکل آسان ہوگئی ہے۔ اب انسان کپڑے بھی پہنا ہوگا اور ساتھ میں بیٹری بھی اس کے کپڑوں پر پرنٹ ہوئی ہوگی۔ یوں ایک ماحول دوست اور کم خرچ اسمارٹی کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہوگا۔ یہ بیٹریاں توانائی کو جمع بھی کرسکیں گی اور ساتھ ہی ساتھ انسان کی سرگرمی اور نفسیاتی حالت کو بھی مانیٹر کرسکیں گی۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ایک محقق نظم الکریم نے اس سلسلے میں تحقیق کرکے اپنا مقالہ تحریر کیا ہے۔ اس ڈیوائس کو” سپر کیپسیٹر“ کہا جائیگا۔ یہ انتہائی ہلکے ہونگے اور تیزی سے موبائل ، لیپ ٹاپ او رحتیٰ کہ کمپیوٹر بھی ری چارج کرسکیں گے۔نظم الکریم کا کہناہے کہ کپڑے دھونے پر بھی یہ بیٹریاں خراب نہیں ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایجاد کے نتیجے میں انسان ”ایسے کپڑے “پہن سکے گا جو کمپیوٹر سے منسلک ہونگے۔ انہیں یقین ہے کہ ہماری اس پیشرفت کے نتیجے میں دیگر ڈیوائسز بھی کپڑوں پر پرنٹ کئے جاسکیں گے۔