لندن ..... اب تک تو یہی سمجھا جاتا تھا کہ سوڈا، کافی اور مختلف جوسز آپ کی صحت کیلئے خطرہ ہیں لیکن اب پانی کی بوتلیں بھی خطرہ بن گئی ہیں۔سائنسدانوں نے اس امر پر تحقیق کی ہے کہ کیا منرل واٹر کی بوتلیں آپ کے دانت تباہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشہور و معروف برانڈ کے پانی کی بوتلوں پر تحقیق کی ہے اور اس کا pH لیول چیک کیا ہے جس کے نتائج آپ کو حیران کرنے کیلئے کافی ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا کہ بعض برانڈ میں تو نقصان پہنچانے والی pH لیول بہت زیادہ تھی اور فلورائڈ کی ناکافی تعداد پائی گئی۔سائنسدانوں نے یہ خبر بھی سنائی کہ اب تک ہم اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ کس برانڈ کی پانی کی بوتل محفوظ ہے۔pHکی سطح صفر سے 14تک ہوسکتی ہے۔ اگر 7تک بھی ہو تو قابل برداشت ہے۔ اس سے زیادہ یا کم انسان کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ایسا پانی جس میں زیادہ ایسڈ ہو پینا دانتوں کیلئے خطرناک ہے۔ اگر pHلیول زیادہ ہو تو ہمارے دانتوں کی اوپری سطح جھڑنے لگتی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔ ویسے بھی دانت کافی اور کسی قسم کے دیگر مشروب پینے سے خراب ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر ایک گھونٹ پینے کے بعد زیادہ دیر تک یہ مشروب منہ میں رہے تو نقصان بھی زیادہ ہوتا ہے تاہم انکا کہناتھا کہ دانتوں کو پانی پینے سے اتنا زیادہ نقصان نہیں پہنچتا جتنا سوڈا اور کافی پینے سے ہوتا ہے۔