Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے کامونکی پہنچ گیا

گوجرانوالہ ...سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے نے ہفتے کو گوجرانوالہ سے لاہور کے سفر دوبارہ شروع کردیا ۔ قافلہ کامونکی کی حدود میں داخل ہو گیا ۔ جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ پھو لوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔نواز شریف نے گاڑی سے ہا تھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ ریلی کا جی ٹی رو ڈ پر چوتھا دن ہے۔ بم پروف گاڑیاں بھی ریلی میں شامل ہیں۔انتظامیہ نے گوجرانوالہ سے لاہور تک جی ٹی روڈ کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بند کردیا۔ لاہور میں ریلی کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔مرکزی اسٹیج تیار کرلیا گیا ۔شہر کے تمام داخلی راستے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔سابق وزیرعظم شاہدرہ چوک اور پھر داتا کمپلکس کے باہر خطاب کریں گے۔ دریں اثناءنواز شریف کی لاہور روانگی سے پہلے گوجرانوالہ میں ن لیگ کامشاورتی اجلاس ہوا ۔ غلام دستگیر، عابد شیر علی، خرم دستگیر خان، ماروی میمن اوردیگر کے علاوہ ن لیگ کی گوجرانوالہ کی مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔گزشتہ روز نواز شریف جہلم سے گوجرانوالہ پہنچے تھے۔

 

شیئر: