Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ججوں نے انصاف نہیں کیا،نواز شریف

گوجرانوالہ ...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ججوں نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ سپریم کورٹ میں جو بھی کر لیتے نا اہلی کے منصوبے پرعمل ہوناہی تھا۔ میری نا اہلی کا منصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا۔بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم تولینا بھی جرم ہی ٹھہرتا۔ گوجرانوالہ میں مشاورتی اجلاس کے شرکا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ70سال سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی۔اب وقت عوام کو اپنے ووٹ کی قدر کرانی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ ما کیس عالمی عدالت انصاف میں جائے تو وہ اسے ایسے رد کریں گے جیسے گوجرانوالہ کے عوام نے رد کیا ۔ایک منٹ میں ہی کیس ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے پھر روک دیا گیا۔

 

شیئر: