Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق چیئرمین ای اوبی آئی ملازمت سے برطرف

اسلام آباد...سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفراقبال گوندل کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا ۔سابق چیئرمین ای او بی آئی پرکرپشن اورمس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطرف کرنے کی منظوری دی۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ ظفرگوندل پرکرپشن اورمس کنڈکٹ کےالزامات ثابت ہوئے کمیٹی نے کارروائی کی سفارش کی۔وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات د ئیے۔ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما نذرگوندل کے بھائی ہیں۔

 

شیئر: