Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی نائب وزیراعظم14اگست کی تقریب میں شرکت کرینگے

اسلام آباد.. چین کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی طور پرشرکت کریں گے۔ چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ 2 روزہ سرکاری دورے پر اتوار اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ یانگ جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے علاوہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
 

 

شیئر: