Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں دھماکا،7افراد جاں بحق

 
کوئٹہ ...کوئٹہ میں ہفتے کی رات پشین روڈ پر دھماکے سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا دھماکہ انتہائی خو فناک تھا۔ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکہ کمرشل اور رہائشی علاقے کے قریب ہوا ۔ بلوچستان اسمبلی کی عمارت بھی قریب واقع ہے ۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 

شیئر: