Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنو:دیواریں گرنے سے3افراد ہلاک

لکھنو .... یہا ں ہفتے کو کچی دیواریں گرنے کے2حادثات میں معصوم بھائی بہن سمیت 3 افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ یہ حادثات اس وقت ہوئے جب تیز بارش ہورہی تھی۔ غازی پور تھانہ حلقہ میں کچے مکان میں سورہے 10سالہ بھائی اور 8سالہ بہن کی دیوار گرنے سے موت ہوگئی۔ بچوں کی ماں اور ان کے والد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ دونوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دوسرا واقعہ ضلع کے حسین گنج میں پیش آیا جہاں دیوار گرنے سے 65سالہ شیو پرساد کی مٹی میں دب کر موت ہوگئی۔ اس کا ایک بیٹا زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گیا۔ 

شیئر: