کوئٹہ ...کوئٹہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا ۔ہفتے کی رات پشین روڈ پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد15 ہوگئی ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ گاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا دھماکہ انتہائی خو فناک تھا۔ اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکہ کمرشل اور رہائشی علاقے کے قریب ہوا ۔ بلوچستان اسمبلی کی عمارت بھی قریب واقع ہے ۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ دھماکا انتہائی خوفناک تھا تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوںنے کہا کہ بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے ،اس کا بدلہ لیں گے۔