حیدرآباد .... حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ اس ماہ کی 13اور14تاریخ کو ساحلی آندھراپردیش کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران رائل سیما کے کئی مقامات ،ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ کے بعض علاقوں میں ہلکی تا اوسط بارش یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ ، رائل سیما میں جنوب مغرب مانسون معمول پر رہا ہے۔ وہیں ساحلی آندھراپردیش مےںمانسون کمزور رہا۔