Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی زرعی اجناس خریدنے کا قطری منصوبہ زیر غور

ریاض .... ایرانی ذمہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ قطرکی جانب سے ایران سے زرعی اجناس خریدنے کےلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ عاجل نیوز نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ ایران اور دوحہ کے مابین زرعی اجناس کی خریداری کے لئے تر کی منصوبے پر عمل کیاجارہا ہے ۔ترکی کی جانب سے قطر کےلئے منصوعات کو ایران کے راستے پہنچایا جارہا ہے ۔ ا س منصوبے کے بعد قطر نے ایران سے اجناس خریدنے کےلئے معاہدے کئے ہیں ۔ ایرانی ایکسپورٹ ڈائریکٹر جنرل محمود بازاری نے اس ضمن میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایرانی تجارتی وفد کے سربراہ کے دورہ قطر کے بعد اس بات پر غور کیا جارہا تھا کہ قطر کو ایران سے زرعی اجناس فراہم کی جائیں۔ محمود بازاری نے مزید بتایا کہ دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے سلسلے میں کافی پیش رفت ہو ئی ہے اور متعدد میدانوں میں باہمی طور پر اتفاق کیا گیا ہے جن پر عمل درآمد شروع ہو جائیگا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ دوحہ میں مقیم ایرانی سفیر نے قطر کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔ بازاری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے قطر کو زرعی اجناس ایکسپورٹ کرنے کے سلسلے میں ہر طرح کا تعاون کیا جائیگا ۔

شیئر: