میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی دانشور کے خلاف کارروائی
ریاض: وزارت ثقافت واطلاعات نے سعودی دانشور شیخ ڈاکٹر علی الربیعی کو پرنٹ والیکٹرانک میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ وزارت نے یہ اقدام شیخ علی الربیعی کی ٹویٹ پر کیا ہے جس پر انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ دنوں وفات پانے والے کویتی فنکار عبد الحسین عبد الرضاکی مغفرت کے لئے دعا کرنا جائز نہیں کیونکہ وہ رافضی تھے اور گمراہی پر انتقال کر گئے جبکہ مشرکین کے لئے دعائے مغفرت سے منع کیا گیا ہے۔ وزارت ثقافت واطلاعات کے ترجمان ہانی الغفیلی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر علی الربیعی نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔