Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی حجن کی موت حادثاتی تھی، وزارت حج

ریاض .... سیکریٹری وزارت حج و عمرہ برائے امور زیارت محمد البیجاوی نے واضح کیا ہے کہ 50سالہ عراقی خاتون ہوٹل کی بالکنی سے حادثاتی طور پر گری تھی۔ خودکشی کی کوشش نہیں تھی اور نہ ہی اس میں کسی واردات کا کوئی دخل ہے۔ البیجاوی نے توجہ دلائی کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عراقی خاتون آرائش کیلئے قائم لکڑی کے چھجے پر مدینہ منورہ کے ہوٹل میں اپنے کپڑے پھیلاتے ہوئے گر گئی تھی۔ عراقی حج و عمرہ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد العطیہ نے عراقی حجن کی موت کے حوالے سے کی گئی تحقیقات پر اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حاجیوں کو دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے حجاج اور زائرین کی طرح مطلوبہ سہولتیں احسن شکل میں پیش کی جارہی ہیں اور اس پر وہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

شیئر: