Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فضائیہ کے ایئر شو میں سعودی عرب کی شرکت

ریاض .... پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو میں سعودی ہواباز اور طیارے شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔پاک فضائیہ کا ایئر شو 14 اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا ۔ ایف 16، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے ۔ پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی طیارے اور ہواباز پاکستان کی دعوت پر اس کے یوم آزادی کے ایئرشو میں شریک ہونگے۔ یہ شرکت پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کے ایئر شو میں دیگر ممالک کے شانہ بشانہ حصہ لے رہا ہے۔ المالکی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اس سے قبل 23مارچ کے موقع پربھی پاکستان کے فوجی شو کی سرگرمیوں میں بری افواج کے دستے کے ساتھ شرکت کرچکا ہے۔
 

شیئر: