Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج عملے کی انتہائی مدت 90دن

ریاض ...وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ حج موسم کے عارضی عملے کا دورانیہ 90دن ہے۔ اس سے زیادہ انہیں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت نے ٹویٹر کے ا پنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ جو ادارے حج موسم کیلئے عملہ درآمد کررہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ حج موسم کے عارضی عملے کی انتہائی حد90دن ہے۔ اس سے زیادہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ ادارے 90دن سے زیادہ کا معاہدہ نہ کریں۔

شیئر: