Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین کب چلے گی؟

مکہ مکرمہ .... حرمین ایکسپریس ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کیلئے جنوری 2018ءسے چلنے لگے گی۔ یہ ٹرین 450کلو میٹر کا فاصلہ کسی اسٹیشن کے بغیر طے کریگی۔ یہ بات حرمین ٹرین منصوبے کے ایک عہدیدارنے عکاظ اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرمین ٹرین منصوبہ دنیا کے بہترین ریلوے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ2مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ریلوے سے مربوط کریگا۔ 10 پلیٹ فارموں میں سے 6تیار کرلئے گئے ہیں۔ فی الوقت کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریلوے اسٹیشن کی لائنیں بچھائی جارہی ہیں۔ جدہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم تیار کئے جارہے ہیں۔ جدہ، مکہ مکرمہ اور ایئرپورٹ کے تمام اسٹیشن 2018ءکی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوجائیں گے۔ سعودی بجلی کمپنی جدہ اورمکہ مکرمہ کے درمیان حرمین ایکسپریس ٹرین کو بجلی فراہم کریگی۔

شیئر: