راولپنڈی ... تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے اتوار کی شب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔ راولپنڈی میں شیخ رشید اور عمران خان کے بینرز آویزاں کر د ئیے گئے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسے کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج کے جلسے میں عوام کا سمندر ہو گا جو مخالفین کے ہوش اڑا دے گا۔ عوام کی بڑی تعداد سے لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر جگہ کہتے پھر رہے ہیں کہ کیوں نکالا گیا ۔ لیاقت باغ میں بتائیں گے انہیں کیوں نکالا گیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ریلی میں کسی جگہ بڑا مجمع نہیں تھا۔ شرکاءکی تعداد ہزاروںمیں تھی اور یہ کوئی انہوں نے کمال نہیں۔