Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ مملکت کے بعد الصدر کی جان کو خطرہ

تہران ....ایرانی پاسداران انقلاب کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کو ٹھکانے لگا کر انکی جگہ انکے بھائی مرتضیٰ الصدر کو لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد مقتدیٰ الصدر کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ایرانی قیادت نائب الملک ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مقتدیٰ الصدر کی ملاقا ت کے بعد آگ بگولہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایرانیو ںنے مقتدیٰ الصدر کے قتل کی کوششیں ناکام بنائی ہیں تاکہ عراق میں شیعہ فرقہ متعدد گروپوں میں تقسیم نہ ہوجائے۔ سعودی عرب کے دورے سے واپسی کے بعد مقتدیٰ الصدر کو قتل کرنے کا پروگرام بنالیا گیاتھا۔

شیئر: