برکینافاسو-----مغربی افریقہ کے ملک بْرکینا فاسو کے ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق پِک اَپ ٹرک میں سوار3 مسلح حملہ آور ترک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی۔جوابی کارروائی کے آغاز سے قبل پولیس نے علاقے میں موجود شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنیوالوں میں ایک ترک شہری شامل ہے۔