گورکھپور۔۔۔بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کے بحران کے دوران 10اور 11اگست کو 34بچوں اور 11دیگر افراد کی موت کے بعد مزید 11بچے موت کی منہ چلے گئے ۔ اس کے علاوہ وارڈ 14 میں زیر علاج 5دیگر مریضوں کی بھی موت کی اطلاع ہے۔ اس طرح گزشتہ 3دن میں 25بچوں سمیت 74افراد کی موت ہوگئی۔ بی آر ڈی میڈیکل کالج کی اطلاع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں نوزائیدہ بچوں کے وارڈ این آئی سی یو میں 5بچے اور پیڈریارٹک وارڈ میں 6بچے لقمہ اجل بن گئے۔