Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین کے سامنے کود کر نوجوان کی خودکشی

فتح پور۔۔۔شہر کے علاقے پچاس نمبر گیٹ اووَر برج پل کے نیچے شادی پور علاقے کے نوجوان نے گھریلو اختلاف سے تنگ آکر پیرکو صبح 8بجے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سنیل صبح ریلوے پٹری کے کنارے دوڑتا ہوا جارہا تھا اوردوسری جانب سے آنیوالی مسافر ٹرین کے سامنے کود کر جان دیدی جسے بچانے کیلئے اسکے پیچھے 3لوگ دوڑے بھی تھے لیکن بچا نے میں ناکام رہے۔متوفی کی بہن نے بتایا کہ بھائی نے خود کشی نہیں کی اور نہ ہی گھر میں کوئی تنازع تھا بلکہ وہ صبح ٹرین سے کانپور جارہے تھے ۔ اندازہ ہے کہ وہ ٹرین کے گیٹ پر کھڑے رہے ہوں اور پاؤں پھلسنے سے نیچے پٹری پر گر گئے ہوں۔رادھا نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج دھریندر کمار سنگھ کاکہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کا ہے یا پھر ٹرین سے گرنے کا ۔ اس کی تحقیقات کرائی جارہی ہے۔

شیئر: