Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش

واشنگٹن۔۔۔ وائٹ ہاؤس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکاراموچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔اسکاراموچی کو گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا ۔ امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں اسکاراموچی نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور وائٹ ہاؤس کے اندر موجود کچھ عناصر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں دیکھنا چاہتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے نہیں۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ۔ واشنگٹن اور وائٹ ہاؤس کے اندر بھی بعض عناصر ایسے موجود ہیں جو صدر کے مفادات اور ان کے ایجنڈے کی تائید نہیں کرتے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں وائٹ ہاؤس میں زیادہ سے زیادہ وفاداروں کو لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی چند افراد کے نام منظر عام پر لا چکا ہوں۔

شیئر: