ریاض۔۔۔۔آئندہ سعودی کابینہ کا ہفت روزہ اجلاس پیر کے بجائے منگل کو ہوا کریگا۔ ایوان شاہی نے اس کی منظوری دیدی۔ وزراء کونسل کے سیکریٹری جنرل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی و سلامتی امور کونسل اور اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے قیام کے باعث آئندہ سے سعودی کابینہ کا ہفت روزہ اجلاس پیر کے بجائے منگل کو ہوا کریگا۔