Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میٹرو کے چلانے کو ملی منظوری

لکھنو۔۔۔۔۔گزشتہ کئی ماہ سے ٹرائل پر چل رہی لکھنؤ میٹرو کو چلانے کی منظوری ریلوے بورڈ نے دیدی ہے۔ اب ریاستی حکومت کو طے کرنا ہوگا کہ کس تاریخ سے میٹرو عوام کیلئے چلنا شروع ہوگی۔ ریلوے بورڈ کے تحت آنے والے میٹرو ریل تحفظ کے کمشنر ستیش کمار پانڈے نے پیر کو میٹرو خدمات شروع کرنے کیلئے لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کو تصدیق نامہ جاری کردیا ہے۔ کمشنر نے 80کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ایل ایم آر سی کو اپنی منظوری دی۔ ٹرانسپورٹ نگر میٹرو اسٹیشن سے چار باغ میٹرو اسٹیشن تک ٹرین چلاکر اعلیٰ حکام کے ساتھ معائنہ کیا گیا اور یہ تجربہ پوری طرح کامیاب رہا۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کمار کیشو نے کہا کہ وزارت ریل سے تکنیکی منظوری ملنے کے بعد  کمشنر میٹرو ریل تحفظ سے تصدیق نامے سے سبھی تکنیکی منظوری مل چکی ہے۔اب لکھنو میں عالمی سطح کی میٹرو سروس مہیا ہوگی اور حکومت کی طرف سے جو بھی تاریخ مقرر کی جائیگی۔ میٹرو سروس کا باقاعدہ آغاز ہوجائیگا۔

شیئر: