بغداد۔۔۔۔دجلہ آپریشن کے کمانڈر مظہر العزاوی نے اعلان کیا ہے کہ دیالی اور صلاح الدین علاقوں کو الگ تھلگ کرنیوالی سرحدوں کے قریب مطیبیجہ میں داعش کا انتہائی اہم کمانڈر ہیثم الطرازی ہلاک ہوگیا۔ اس کے ہمراہ اس کا ایک ساتھی بھی مارا گیا۔ الطرازی عراقی شہری تھا ۔ مطیبیجہ میں داعش کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھا۔