Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بکتر بند گاڑیوں کی پہلی کھیپ لبنانی فوج کے حوالے

بیروت ۔۔۔۔۔امریکہ کی جانب سے لبنان کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت براڈلی طرز کی 8 جنگی بکتر بند گاڑیاں لبنانی فوج کے حوالے کردی گئیں۔ امریکا اور لبنان کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت امریکا 10 کروڑ ڈالر مالیت کی 32 بکتر بند گاڑیاں لبنانی فوج کو فراہم کرے گا۔ بقیہ گاڑیاں آئندہ چند ماہ تک لبنانی فوج کے سپرد کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میںصدر ٹرمپ نے داعش اور لبنان میں قدم جمانے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف لبنانی فوج کی موثر کارروائی کو سراہا۔

شیئر: