Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کا بگ بین چار سال کے لیے خاموش

لندن ۔۔۔۔۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال بگ بین مرمت کے غرض سے آئندہ چار سال کے لیے خاموش رہے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق بگ بین 21 اگست کو گیارہ کا گھنٹہ پورا کرکے بجے گا اور اس کے بعد چار سال کے لیے خاموش ہوجائے گا۔خیال رہے کہ لندن کا یہ مشہور زمانہ گھڑیال157 سال پرانا ہے۔ طویل عرصہ گذرنے کے بعد اس میں خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو دس ٹن کے لٹل جان گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کررہی تھی۔واضح رہے کہ لندن میں پارلیمان کی عمارت ویسٹ منسٹر محل میں واقع گھڑیال کا ٹاور 96 میٹر بلند ہے۔ 13.7 ٹن وزنی اس گھڑیال کو بیگ بین کا نام دیا گیا۔

شیئر: