Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کے 5 معاونین خصوصی کا تقرر

اسلام آباد.. وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے5 معاونین خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔بیرسٹر ظفراللہ خان، ڈاکٹر مصدق ملک، مفتاح اسمٰعیل، آصف کرمانی اور خواجہ ظہیر احمد کومعاونین خصوصی بنایاکیا گیا ہے۔ یہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھی معاونین خصوصی تھے۔ طارق فاطمی، شجاعت عظیم، ہارون اختر خان اور شرجیل عدنان کو معاون خصوصی نہیں بنایا گیا۔شاہد خاقان نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے والے5 مشیروں کو بھی برقرار رکھا ان میں سرتاج عزیز، مہتاب عباسی، امیر مقام، عرفان صدیقی اور جام معشوق علی شامل ہیں۔
 

 

شیئر: