جازان(جی ایس ایوب) صبیا ٹیوشن سنٹر میں سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی پر اسکول انتظامیہ نے بچوں اور والدین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔مہمان خصوصی لیاقت علی تھے۔ سنٹر کے انچارج محمد شاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ امسال اساتذہ نے انتہائی محنت اور لگن سے تعلیم و تربیت پر توجہ دی۔ والدین بھی گھر پر بچوں کو وقت دیا کریں۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ کلاس ٹو کی صفیہ صابر نے پہلی پوزیشن اے پلس، کلاس تھری میں نورین یوسف نے پہلی پوزیشن ، عبداللہ کاشف نے دوسری جبکہ ارم فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھی جماعت میں داور جاوید نے پہلی ، حفصہ اصغر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں جماعت میں آمینہ شہباز نے پہلی، سلمان جاوید نے دوسری ، چھٹی جماعت میں حمزہ رحمانی نے پہلی ، فاطمہ طارق نے دوسری اور سویرا بی بی نے تیسری پوزیشن سے کامیابی حاصل کی۔ ساتویں جماعت میں عبداللہ سلیم نے پہلی اور احمد اظہر نے دوسری پوزیشن پائی۔ مہمان خصوصی لیاقت علی نے نمایاں کامیابی پر طلباء اور اسکول انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ مل جل کر بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کریں۔ صبیا ٹیوشن سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر طلباء میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ والدین نے تقریب پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔