Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روک کے باوجودآر ایس ایس سربراہ نے پرچم کشائی کی

کوچی۔۔۔۔یوم آزادی ہند کے موقع پرکیرالہ میں ضلع انتظامیہ کی روک کے باوجود راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ترنگا لہرایا جس کے بعد سے وہاں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ کیرالہ کے پلکڑ میں ایک اسکول میں ضلع انتظامیہ نے موہن بھاگوت کو ترنگا لہرانے سے روک دیا تھا ۔ ضلع کلکٹر نے اسکول کوہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی لیڈر حکومت سے مدد یافتہ اسکول میں پرچم نہیں لہرا سکتا۔ اسکول کا منتخب نمائندہ یا استاد ہی ترنگا لہراسکتا ہے ۔ بی جے پی نے کلکٹر کے حکم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا کہ بھاگوت وہاں پرچم لہرائیں گے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس نے دعویٰ کیا کہ پرچم کوڈ کے مطابق یوم آزادی پر کوئی بھی اسکول میں پرچم کشائی کرسکتا ہے۔

شیئر: