Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کی درخواست مسترد

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں سماعت روکنے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل انورمنصور نے نیا جواب جمع کرایا اور کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ الیکشن کمیشن فیصلے تک اپنی کارروائی روکے۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں بھی فریق ہے۔درخواست گزار اکبر ایس بابرکے وکیل نے کہا کہ اب بھی فنڈزکی تفصیلات نہیں دی گئیں۔معاملے کو التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف ہر تاریخ پر ایک نئی درخواست لے آتی ہے۔الیکشن کشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔بعد ازاں مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے 7 ستمبر تک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

شیئر: