لزبن ۔۔۔۔۔پرتگال میں مذہبی تقریب کے دوران درخت گرنے سے 13 افراد ہلاک، 49 زخمی ہو گئے۔ پرتگال کے جزیرے مدیرا میں ایک مذہبی تقریب جاری تھی کہ اس کے دوران ایک درخت گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 2 بچے اور چند غیر ملکی بھی شامل ہیں۔فنچال نامی قصبے میں ہونے والے اس حادثے کی ایک ویڈیوبھی سامنے اگٓئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق درخت پرانا اور کھوکھلا تھا ۔