Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یعقوب خان ناصر کو ن لیگ کا صدر بنانے کا فیصلہ

  لاہور..مسلم لیگ ن نے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کے لئے مشاورت مکمل کرلی ۔کسی نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا ۔یعقوب خان ناصر 2015 میں اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبرپختونخوا بننے کے بعد خالی سیٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس وقت پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔

 

شیئر: