Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام جشن آزادی

عہدیداروں اور ورکز کی شرکت، یوم آزادی کاکیک کاٹا گیا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں سینٹرل باڈی کے عہدیداروں کے علاوہ ورکرز کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر پنجاب ایڈوائزری کونسل کے ممبر اور نائب صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ14 اگست برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم آزادی اور فتح کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان سیکڑوں قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔ڈاکٹر سعید احمد وینس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے۔ آج ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک عظیم ملک کا آزاد شہری بنایا ہے۔ چوہدری محمد مبین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنے70 سال ہو گئے مگر ہمارے اب بھی بہت سے ایسے چیلنجز ہیں جن کو دور کرنا ہے۔آخر میں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

شیئر: