مکہ مکرمہ..... امسال مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے 78ممالک کے 1300عازمین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ وزارت اسلامی امو رو دعوت و رہنمائی ضیافت کے انتظامات کرے گی۔ یہ بات وزیراسلامی امور شیخ صالح آل الشیخ نے بدھ کو سعودی خبر رساں ایجنسی سمیت ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش، افغانستان اور انڈونیشیا کی اہم شخصیات شاہی ضیافت میں حج کرنے والوں میں شامل ہیں۔