جدہ ... وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اور مقیم غیر ملکی عازمین کیلئے آن لائن حج اندراج کا سلسلہ 7ذی الحجہ کو بند کردیا جائیگا۔ یکم ذیقعدہ 1438ھ کو آن لائن اندراج شروع کیا گیا تھا۔ وزارت کے ماتحت میڈیا سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ امسال آن لائن ہی بکنگ منسوخ کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔