Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلے سال تک عمارتیں خود اپنی بجلی پیدا کرینگی

لندن ....عمارتیں اگلے سال تک خود اپنی بجلی پیدا کرینگی۔ شیشے کی ایسی ”اینٹیں“ تیار کرلی گئی ہیں جو سورج کی شعاعوں کو بجلی میں تبدیل کردینگی۔ یونیورسٹی آف ایگزیٹر کے محققین نے اس طرح کی اینٹیں تیار کرلی۔ اب انہی اینٹوں سے دیواریں کھڑی کرکے بجلی پیدا ہوگی۔ہر بلاک اپنی بجلی الگ سے پیدا کریگا اور پھر یہ سب مین گرڈ سے منسلک ہونگے۔ ابھی اس کی تجارتی پیمانے پر آزمائش کی جارہی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے ماہرین کا کہناہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی ہے ۔ اس سے عمارتوں کیلئے خود اسکی بجلی پیدا کی جاسکے گی اور وہ بھی کہیں اور نہیں بلکہ عمارت میں اور یوں بجلی کی کمی کا مسئلہ ترقی پذیر ملکوں میں ختم ہوجائیگا۔ اسے بنانے والو ںکا کہناہے کہ وہ مزید تجربات کرکے شیشے کے یہ بلاک 2018ءتک مارکیٹ میں لے آئیں گے۔ یہ اینٹیں روایتی اینٹوں کی جگہ لیں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ بجلی ذخیرہ بھی کی جاسکے گی او راسے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو چارج کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
 

شیئر: