Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے ،سعودی سفیر

  اسلام آباد... پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اقتصادی راہداری اورگوادر پورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں انہوں نے کہا پاک،چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے جس سے سرمایہ کاری کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔ مستقبل میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو در پیش مسائل پر قابو پانے کے لئے متحد ہونا چاہیے۔

 

شیئر: