Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھپرہ جنکشن پر بم کی افواہ

چھپرہ۔۔۔۔بہار کے شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن پر مبینہ طور پر بم کی اطلاع پر افراتفری پھیل گئی ۔ریلوے سیکیورٹی فورس(آر پی ایف) کے ذرائع نے بتایا کہ چھپرہ جنکشن کے پلیٹ فارم 5پر ایک مسافر نے مشتبہ پیکٹ کی اطلاع دی ۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد آر پی ایف کی ٹیم ، سینیئر حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈموقع پر پہنچ گیا اور مشتبہ پیکٹ کو قبضے میں لیاتاہم مشتبہ شئے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شیئر: