Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کوجے آئی ٹی رپورٹ کا والیم10مل گیا

اسلام آباد..پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے لئے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 مل گیا ۔ نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی تاہم اب نیب کو والیم 10 کی 4 مصدقہ نقول فراہم کردی گئیں۔ نیب کو جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کی مصدقہ نقول بھی مل گئیں۔نیب ترجمان نے کہا ہے کہ پانا مہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں مزید تحقیقات کے لئے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود ہیں۔ نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کے لئے والیم 10 کا ہونا ضروری ہے۔

 

شیئر: