Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ مملکت میں مکانات تعمیر کرینگے

ریاض.... سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کمپنی مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔ سعودی وزارت ہاﺅسنگ چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے تاکہ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کے حوالے کی جا سکیں۔ سعودی حکومت آئندہ 5 سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

شیئر: