Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹر سیارے

ماسکو .... روسی خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلائی چہل قدمی کے دوران دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹ سے تیار کئے جانے والے سیارے چھوڑے ۔ یہ سیارہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں وہی سازوسامان رکھا گیا ہے جو انسان کے بنائے ہوئے سیٹلائٹ میں ہوتا ہے۔ اس میں باقاعدگی سے دنیا کی مختلف زبانوں میں سگنل اور پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔ روس کے 2خلا بازوں نے جو خلائی اسٹیشن پر ہیں 5انتہائی چھوٹے سیٹلائٹ اپنے ہاتھوں سے چھوڑے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ ایک سے 2فٹ جتنے بڑے ہیں اور انہیں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے چھوڑا گیا ہے۔ان سیاروں میں بیٹریاں بھی رکھی گئی ہیں جس سے یہ کام کرتے ہیں۔محققین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ تھری ڈی سے بنے سیاروں کے پرزے خلائی مہم میں کس طرح کام کرتے ہیں۔ ان سیاروں نے کرہ ارض پر رہنے والوں کیلئے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ جمعرا ت کو جو دیگر سیارے چھوڑے گئے ان کا وزن 10سے 24پاﺅنڈ تھا۔

شیئر: