Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں پہلی خاتون نکاح خواں

تیونس .... تیونس کے المنستیر صوبے میں جنرل پراسیکیوشن نے ایک خاتون کو نکاح خواں بننے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ یہ وہی صوبہ ہے جہاں تیونس کے سابق رہنما الحبیب بورقیبہ پیدا ہوئے تھے۔ تیونس کے عہدیدار نبیل حمیدہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اب تک ہمارے یہاں یہی معمول تھا کہ مرد حضرات ہی نکاح پڑھاتے تھے ۔ہماری بلدیاتی کونسل نے اپنے قیام کی 130ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون کو نکاح خواں بنانے کا فیصلہ کیا۔ تیونسی نکاح خواں سہام مبروک نے کہا کہ مجھے یہ وظیفہ ملنے پر بیحد خوشی ہے۔ مجھے تیونس میں پہلی نکاح خواں ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اب تک میں کئی نکاح پڑھا چکی ہوں۔
 

شیئر: